بلاول بھٹو زرداری اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق -مولانا فضل الرحمان – آفتاب شیرپاؤ – محسن داوڑ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سراج الحق سے سید منور حسن کے انتقال پر تعزیت کی

اسلام آباد: میں سید منور حسن کی جنت میں درجات کی بلندی اور ان کے رفقاء کے صبر کیلئے دعاگو ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سراج الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت دریافت کی

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سراج الحق کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو

اسلام آباد: تبدیلی کا نعرہ لگاکر پاکستانی معیشت کو تباہی کی جانب دھکیل دیا گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: کرونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں افراتفری کی کیفیت ہے مگر حکومت کچھ نہیں کررہی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: ٹِڈی دَل کے خطرے نے آفت مچائی ہوئی ہے اور عمران خان صرف باتیں کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: ملک کی اس سنگین صورت حال میں حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: ملک کی اس نازک صورت حال میں ہم عوام دشمن بجٹ کو تسلیم نہیں کرسکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات سے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا اتفاق

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سراج الحق کے درمیان آئندہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت
———-
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں حکومتی بجٹ مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا معاملہ زیربحث

اسلام آباد: ملک میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو

اسلام آباد: پاکستان کے عوام غریب دشمن بجٹ کو مسترد کرچکے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو

اسلام آباد: ملکی آئین پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے پر بھی مشاورت
———-
اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آفتاب شیرپاؤ کا ملک میں کرونا وائرس سے بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آفتاب شیرپاؤ میں ملکی سیاسی معاملات بھی زیربحث

اسلام آباد: حکومت ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کرچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: عوام دشمن بجٹ کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: عمران خان مسلسل کنفیوژڈ رہے اور کرونا وائرس ملک کے کونے کونے میں پھیل گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: عمران خان 18ویں آئینی ترمیم کا نام لے کر ملکی آئین کو نشانہ بنارہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آفتاب شیرپاؤ کے درمیان اے پی سی کے انعقاد کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی
——–
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محسن داوڑ کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محسن داوڑ کے درمیان عوام دشمن بجٹ کے بعد کی صورت حال بھی زیربحث

اسلام آباد: حکومت معاشی میدان میں پہلے دن سے ناکام رہی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: حکومت معاشی میدان میں اپنی ناکامی کو کرونا وائرس کی آڑ میں نہیں چھپاسکتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: ہم ایسے بجٹ کو نہیں مانتے کہ جس میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہ ہو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: آج اگر ملک میں کرونا وائرس قابو سے باہر ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: عمران خان آئین پر حملے کرنے کے بجائے کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کا کام کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محسن داوڑ کے درمیان جلد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت