اللہ ہم سے ناراض ہے اس لیے امتحان ختم نہیں ہو رہا ۔عنایت الرحمن گوندل صدر گوندل لائنز کلب انٹرنیشنل منڈی بہاوالدین ۔

اللہ ہم سے ناراض ہے اس لیے امتحان ختم نہیں ہو رہا ۔عنایت الرحمن گوندل صدر گوندل لائنز کلب انٹرنیشنل منڈی بہاوالدین ۔انہوں نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی اللہ کو منانے کا مکمل اہتمام ہی نہیں کیا اس لئے آج مشکلات سے دوچار ہیں ان کا کہنا تھا کہ تمام امتحان اللہ تعالی کی جانب سے ہوتے ہیں اور تمام آفتیں اور

مصیبتیں بھی اللہ کی رضا سے ہیں انسان کے برے اعمال کی وجہ سے یہ مصیبتیں آتی ہیں توبہ کا دروازہ انسان کی آخری سانس تک کھلا ہے مجھے چاہے اپنے رب سے معافی مانگ لے اور اپنے اللہ کو منا لے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال واضح پیغام دے رہی ہے کہ ہم نے اللہ تعالی کو ناراض کر دیا ہے اور ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا لیکن ہم نے صحیح معنوں میں اس کا شکر ادا نہیں کیا اس لئے آج مشکلات سے دوچار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے اعمال پر غور کرنا چاہیے آخر میں نے سب کے لیے دعا بھی کی کہ اللہ تعالی ہم سب کو نیک اعمال کی توفیق دے ۔

رپورٹ نوید انجم فاروقی منڈی بہاوالدین