محکمہ بلدیات کے کرپٹ افسران نیب کے ریڈار پر آگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرپشن کے بے شمار معاملات میں نیب کے ریڈار پر موجود محکمہ بلدیات سندھ کے افسران کی  غیر قانونی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں،  وزیر بلدیات کے فوکل پرسن رحمت اللہ شیخ جو خود محکمہ بلدیات  کےملازم ہیں جن کی ایماء اور ہدایت پر سندھ لوکل گورمنٹ بورڈ نے سندھ حکومت کی مجاز اتھارٹی اور اہم شخصیت  کے بھتیجے کو نوازنے کے لئے قوائد و ضوابط بالائے طاق رکھ کرانجینئرنگ برانچ میں جن 66 اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجئینرز کو 2013 میں بھرتی کیا گیا تھا ان کوسندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کئیے بغیر گریڈ۔17 میں  تقرری دی گئیان بھرتیوں میں اظہر حسین شاہ کو بھی نوکری دی گئی تھی ان تمام انجینئزر کو گریڈ۔18 میں آوٹ آف ٹرن پروموشن دیکر ایگزیکٹو انجئینرز تعینات کیا گیا4 جنوری 2019 کو مذکورہ انجینئرز کو ترقیاں دینے کے لئے وزیر بلدیات کے فوکل پرسن رحمت اللہ شیخ کی ہدایت پر  ڈی پی سی کی گئی تھی اور اسی ڈی۔پی۔سی۔ میں رحمت اللہ شیخ کو بھی گریڈ۔19 میں پروموشن دے کر نوازا گیا اور اس کو نوازنے کیلئے گریڈ۔19 سپرنٹنڈنگ انجنیئر الیکٹریکل/ میکینیکل کی 12 نئی پوسٹ تخلیق کی گئی کیونکہ گریڈ۔18 ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹریکل / میکینیکل کی سینیارٹی لسٹ میں رحمت اللہ شیخ کا 12 واں نمبر تھا، اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کو اس میٹنگ میں 24اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سول کو ترقی دینا تھی اورکوٹے کے حساب سے 12 سیٹ بی ای انجینئرز اور 8 بی ٹیک (آنرز) کو دینا تھیں جبکہ 4 سیٹ ڈپلومہ ہولڈرز کو دی جانی تھیںمگر تمام قوائد و ضوابط  کو نظرانداز اور بالائے طاق رکھ تمام ترقیاں بی ای انجینئرز کو دے دی گئی اور ان کو گریڈ۔18 میں پروموشن آرڈر دینے کی بھی سفارش کی گئ یمعاملہ یہیں پر ختم  نہ ہوا، بلکہ سینیارٹی لسٹ میں بھی ردوبدل کردیا گیا اورفہرست میں سندھ کی حکومتی  اہم شخصیت سے تعلق رکھنے والے رشتہ دار بی ای انجینئر اظہر حسین شاہ کو نوازنے کیلئے یہ غیر قانونی کام بھی کیا گیااظہر حسین شاہ کا نام انجینئرنگ برانچ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرز گریڈ۔17 کی فائنل سینیارٹی لسٹ میں 62 ویں نمبر پر تھامگر اظہر حسین شاہ کا نام سنیارٹی لسٹ میں غیر قانونی ردوبدل کرکے 24 ویں نمبر پر لایا گیا اور یہ سب انجینئرنگ برانچ کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر فیض احمد شیخ نے فوکل پرسن رحمت اللہ شیخ کے کہنے پر کیا اور  بعد ازاں اظہر حسین شاہ کی گریڈ۔18 میں ترقی کی سفارش کی گئی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر گریڈ 17 سے 18 میں 24 اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرز سول  کو ترقیاں دینے کی سفارش کردی گئی اور بعد ازاں محکمہ لوکل گورئمنٹ جنوری کے مہینے میں  پروموشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں