کسی بھی مشکل صورتحال میں ہمیں بحیثیت مسلمان اللہ سے رجوع کرنا چاہئے خالد محمود لنگڑیال

پنجاب ڈویلپرز منڈی بہاوالدین کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود لنگڑیال ایک کامیاب بزنس مین ہیں اور مختلف رفاہی اداروں کے

ساتھ منسلک ہیں اور سماجی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے


ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مشکل صورتحال میں ہمیں بحثیت مسلمان اللہ سے رجوع کرنا چاہیے

مسلسل جدوجہد ہی کامیابی کی ضمانت ہے ہمت ہار جانے والا انسان کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ بہت ضروری ہے ایک مرتبہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کر لیں کہ آپ نے زندگی میں کیا بننا ہے تو پھر

اس کے لیے کوشش شروع کردی جب ایک مرتبہ فیصلہ کر لیں گے تو پھر اس پر پچھتائیں گے نہیں بلکہ ڈٹے رہیں گے اور مشکلات کا مقابلہ کریں گے تو اللہ تعالی آپ کو ضرور کامیاب کرے گا یہی میرا تجربہ بھی ہے

اور نوجوانوں کے لئے پیغام بھی ۔
رپورٹ نوید انجم فاروقی منڈی بہاوالدین