وائیس چانسلر نثار احمد صدیقی ایک عہد ساز شخصیت اورعظیم ماہرتعلیم تھے – ھما بخاری سکھر آئی بی اے کے لئے انکی خدمات یاد رکھی جائینگی صادق جمال

انسٹیٹیوٹ کی چئیر پرسن ھما بخاری نے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر نثاراحمد صدیقی کی رحلت پر نہائت رنج اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ نثار احمد صدیقی کا انتقال شعبہ تعلیم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے اور شعبہ تعلیم میں ان کا خلاء پر کرنا بہت مشکل ہےھما بخاری نے کہا کہ ستارہ امتیاز کے حامل اور سکھر کو آئی بی اے یونیورسٹی جیسا تحفہ دینے والے ماہر تعلیم و اسکالر اور آئی بی اے کے وائس چانسلر ایک عہد ساز شخصیت اورعظیم ماہرتعلیم تھےجنہوں نےایک بہترین ادارہ آئی بی اے سکھرکے قیام اور یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لئے سخت محنت کی، صوبہ سندھ کیلئے ان کی تعلیمی گراں قدر خدمات پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نثار صدیقی کی علمی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا
چئیر مین بر گیڈیر صادق جمال نے کہا کہ مرحوم نے سندھ کے مختلف شہروں میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور داخلہ سمیت مختلف دیگر اہم سرکاری عہدوں پر بھی اپنے فرائض نہائت خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔بحیثیت پبلک سرونٹ، وائس چانسلر آئی بی اے اور تعلیم کے نظام کی بہتر ی کیلئے نثار صدیقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مشترکہ بیان میں مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کی۔
جاری کردہ شعبہ نشرو اشاعت
نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس