کورونا مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے گرادیا

کورونا وائرس سے متعلق مصر میں ایک انوکھا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

مصر میں 25 سالہ خاتون کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے شوہر نے انہیں پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

25 سالہ خاتون 5 منزلہ عمارت سے گرنے کے بعد بھی معجزاتی طور پر زندہ تھیں جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی گئی۔

پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے اپنے بیوی کے ساتھ پہلے ہی اختلافات تھے اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، ہمارے درمیان اس وقت اختلافات مزید بڑھ گئے جب ان کی بیوی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

شوہر نے بتایا کہ وہ ڈر رہے تھے کہ کہیں ان کو بھی وائرس نہ ہوجائے ، انہوں نے اپنی بیوی کے 3 ٹیسٹ کروائے اور تینوں ہی مثبت آئے جس کے بعد انہوں نے اسے گھر چھوڑنے کو کہا اور جب اس نے منع کیا تو انہوں نے اسے دھکا دیا