جمعیت علمائے اسلام (نورانی) سندھ کے سابق صدرپاسبان میں شامل ہو گئے

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) سندھ کے سابق صدر،کنوینر، تحریک ختم نبوت کے سیکریٹری اور ہر دل عزیز سماجی رہنما رئیس احمد قریشی نے پاسبان میں شمولیت اختیار کر لی۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل حیدرآبادکے مطابق رئیس احمد قریشی کی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی حیدرآباد کے صدر محمد ارشد آرائیں سے پبلک سیکریٹریٹ حیدرآباد میں ملاقات ہوئی۔ رئیس احمد قریشی جمعیت علمائے پاکستانی (نورانی) میں گذشتہ پچاس سال سے دینی، سماجی اور سیاسی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔  انہوں نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی قیادت پر اعتماد کااظہار کیا اور کہا کہ پاسبان کی دیہاتوں کی وڈیرہ شاہی اور شہروں کی لٹیرا شاہی کے خلاف جدو جہد قابل تحسین ہے۔  اس موقعہ پر ارشد آرائیں نے بزرگ رہنما رئیس احمد قریشی کو پاسبان میں خوش آمدید کہا اور انہیں یقین دلایا کہ ان جیسے سینئر اور تجربہ کار ساتھی کی آمد سے پاسبان کی جدو جہد مزید مضبوط اور توانا ہو گی اورپاسبان کو ایسے تجربہ کار رہنماؤں کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقعہ میسر آئے گا۔  انشاء اللہ پی ڈی پی بہت جلد حیدرآباد کی یک بڑی سیاسی و سماجی تنظیم بن کر سیاست کے میدان میں منظر عام پر آئے گی۔  اس موقعہ پر پاسبان حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری سید زاہد شاہ، اکرم عباسی،ندیم اسماعیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے#
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی، وائس چیئرمین اعظم منہاس اور خلیل احمد تھند، لاہور کے صدر عبداللہ منصور، کراچی ڈویژن کے صدر عبدالحاکم قائد سمیت پاسبان کے ملک بھر کے عہدیداروں اور ممبران نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر دلی دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔پاسبان عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے خصوصی دعائیں کیں