گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی کی گورنرہاﺅس میں ملاقات

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کا سخت برہمی کا اظہار

٭غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سخت نا انصافی کے مترادف ہے۔ گورنرسندھ

٭ صورتحال کا تدارک کرکے لوگوں کو جلد از ریلیف دیا جائے۔گورنر سندھ

٭ وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو اضافی گیس مہیا کی جارہی ہے۔گورنر سندھ

٭ اس کے باوجود اس طرح کی صورتحال کا پیدا ہو نا تشویش ناک ہے ۔ گورنر سندھ

٭ کے الیکٹرک کو اضافی فرنس آئل حبکو سے مہیا کیا جائے گا ۔ گورنر سندھ

٭ وفاق کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا پابند ہے۔ گورنر سندھ

٭ شہریوں کی سہولت کے لئے وفاق اضافی 500 میگا واٹ بجلی دینے کو تیار ہے ۔ گورنر سندھ

٭ مگر سسٹم میں سرمایہ نہ لگانے کی وجہ سے 500 میگا واٹ اضافی بجلی سنبھالنے کی سکت نہیں۔ گورنر سندھ

٭ فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے ٹپال اور گُل پاور پلانٹ بند ہیں۔ سی ای او کے ای مونس عبداللہ علوی

٭ وفاق سے اضافی فرنس آئل ملنے سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سی ای او کے ای

٭ لوڈ شیڈنگ میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں بہتری آجائے گی۔ سی ای او کے ای

٭ اگلے 48 گھنٹوں میں لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ سی ای او کے ای