نمرہ خان کی 29ویں سالگرہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے شادی کے بعد اپنی 29ویں سالگرہ منائی ہے۔

رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران نکاح کرنے والی معروف اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی ایک خصوصی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ پیانو پر ’سالگرہ مبارک‘ کی دُھن بجا رہی ہے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا کمرہ غباروں سے سجا ہوا ہے
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے نمرہ خان نے اپنے شوہر راجہ افتخار اعظم کا وہ خاص پیغام کیپشن میں لکھا جو اُنہوں نے اپنے اہلیہ کے لیے کہا تھا۔

راجہ افتخار اعظم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر کہا تھا کہ ’میری خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک ہو، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور میری دُعا ہے کہ آپ کے سارے خواب پورے ہوں۔
اِس کے علاوہ نمرہ خان نے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں اداکارہ سڑک پر اپنی کار کے ساتھ ہاتھ میں کیک لیے کھڑی ہیں جبکہ اُن کی کار غباروں سجی ہوئی ہے
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نمرہ خان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میری گاڑی بھی مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینا چاہتی ہے۔‘

واضح رہے کہ نمرہ خان نے رواں سال اپریل کے مہینے میں لاک ڈاؤن کے دوران لندن کے ایک پولیس آفیسر راجا افتخار اعظم سے نکاح کیا ہے