کورونا کی نئی لہر، 24 گھنٹوں میں 35 ہزار سے زائد کیسز

امریکہ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی لہر نے امریکہ میں دستک دے دی ہے۔ مہلک وبا کی نئی لہر کے باعث صرف 24 گھنٹوں میں مزید ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
عالمی خبر رساں ایجسنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں صرف ایک دن میں مہلک وبا کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صرف لاس اینجلس میں ایک دن کے اندر سات ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

عالمی اور امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

Courtesy hum news