آصف زرداری پر بذریعہ ویڈیو لنک فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تاہم سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور دیگر پر فردِ جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آصف زرداری پر 6 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آصف زرداری عدالت میں پیش نہ ہوئے، انہوں نے وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے تھے تو انہیں کورونا وائرس ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے سفر کرنا مشکل ہے، ان کی عمر زیادہ ہے، اس لیے انہیں کورونا وائرس کا خطرہ بھی زیادہ ہے

Courtesy jang news