وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر مظفرآباد جائیں گے

وزیراعظم عمران خان مظفرآباد کے ایک روزہ دورے کے دوران صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم کو کوہالہ ہائیڈروپاور پروجیکٹ منصوبے سے متعلق بریفننگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کوہالہ ہائیڈروپاور پروجیکٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے،اس کے علاوہ عمران خان مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔
دورہ مظفر آباد کے دوران وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں احساس پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم لوگوں میں چیک تقسیم کریں گے۔ دورہ مظفر آباد کے دوران وزیراعظم عمران خان کوآزاد کشمیر میں نیا ہاؤسنگ منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائےگی\

Courtesy gnn news