سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کر گئے

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر منور حسن گذشتہ کافی عرصے سے علیل تھے تاہم آج وہ کراچی میں انتقال کر گئے۔
سید منور حسن5اگست 1941 کو دہلی میں پیدا ہوئے انہوں نےتقسیم کے بعد1968 میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور1977 ء میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1992 ء میں انہیں جماعت اسلامی پاکستان کا مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور پھر 1993ء میں مرکزی سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا۔منورحسن 1977 میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےجبکہ سید منور حسن 2009 سے 2014 تک جماعت اسلامی کے امیر رہے ۔سید منور حسن جماعت اسلامی کے چوتھے امیر تھے

Courtesy gnn news