انر منگولیا میں طوفانی بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو وائرل

موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہیں بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

چین کے علاقے انر منگولیا میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی
اس صورتحال کے باعث کئی فٹ بلندی تک طوفانی بگولا دکھائی دیا، جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتا ہو۔

رپورٹ کے مطابق یوں دیوہیکل بگولے سے لوگ خوفزدہ ہو گئے، تاہم کسی قسم کاجانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔