دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کو مصباح الحق کا لیکچر

دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیم ڈاکٹر نے لیکچر دیا۔

کھلاڑیوں کو ہوٹل میں بائیو سیکور ماحول فراہم کیا گیا ہے، ٹیم 28 جون کو خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہو گی۔

دورہ انگلینڈ کےلیے منتخب کھلاڑیوں نے ہوٹل میں دوسرا دن بھی مصروفیت میں گزارا، قومی ٹیم کے ڈاکٹر اور ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کو لیکچرز دیے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کھلاڑیوں سے اپنا تجربہ شئیر کیا۔

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے 18 کھلاڑی نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں، قومی اسکواڈ کو ہوٹل میں بائیو سیکور ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی، پاکستان ٹیم 28 جون کو خصوصی طیارے کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگی۔