دنیا کا پہلا ‘ڈرائیو تھرو بھوت بنگلا

دنیا کا پہلا ‘ڈرائیو تھرو بھوت بنگلا بنایا گیا ہے جس میں آپ کو بھوت بھی سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے ڈرائیں گے
ڈرائیو تھرو بھوت بنگلے کا آئیڈیا پیش کرنے والی کمپنی کے مطابق اس بھوت بنگلے کا مزہ لینے والے شخص کو اپنی گاڑی سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ ان کی گاڑیوں کے شیشے بھی بند ہوں گے تاکہ وائرس کا خدشہ نہ ہو۔

اس بھوت بنگلے کا تجربہ کرنے کے لیے آنے والے لوگوں کو اپنی گاڑی میں آنا ہوگا جب کہ انہیں 8000 ین یعنی 75 ڈالرز کی رقم ادا کرنی ہوگی
اس منفرد بھوت بنگلےکو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ضلع ازابو کے ایک ڈراؤنے گیراج میں بنایا گیا ہے جبکہ بھوت بنگلے کا ایک سیشن 20 منٹ کا ہوگا جس میں طرح طرح کے بھوت اور زومبیز صارفین کو ڈرائیں گے