عائشہ خان کی بیٹی اور شوہر کیساتھ تصویر وائرل

شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کی اپنے شوہر میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ خان نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کی بیٹی ماہ نور اور شوہر میجر عقبہ بھی موجود ہیں لیکن تصاویر میں اُن کی بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی کے چہرے پر مختلف ایموجیز لگائے ہوئے ہیں
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ خان نے لکھا کہ ’ہم ماہ نور کے ساتھ تصویر کھینچوانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ماہ نور تو ایڈجسٹ ہی نہیں ہو پارہی تھی۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’چار تصاویر خراب کرنے کے بعد آخر کار ماہ نور پانچویں تصویر میں ایڈجسٹ ہوہی گئی
عائشہ خان کی پوسٹ پر عائزہ خان، رمشا خان اور شگفتہ اعجاز نے بھی کمنٹ کرکے تصاویر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا
واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی اور اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا