ماہرہ خان کی ویڈیو پر سب ہنس پڑے

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم کی ایک ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو لاک ڈاؤن کے دوران ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو سرپرائز ٹریٹ دیتی رہتی ہیں، اب انہوں نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی فلم ’ ہومن جہاں‘ کے ایک گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس پر ایک انگریزی گانا ڈب کیا ہوا ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر دیسی ڈانس اور ولایتی گانے پر خود ہی ہنستے ہوئے لکھا ہے کہ ’اس ویڈیو نے مجھے ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے، میں سیٹ پر ڈانس کرنے کو بہت یاد کر رہی ہوں
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ فلم ہو من جہاں کے سب ہی افراد کو بہت یاد کر ہی ہیں ۔

ماہرہ خان کی اس ویڈیو پر پاکستانی اداکارہ سائرہ شہروز کی جانب سے بھی ہنستے ہوئے کمنٹ کیا گیا یہ ہی بہت دلچسپ ویڈیو ہے