بھارت کو سرحدی جھڑپ کی مکمل ذمے داری اٹھانی چاہیے، چین

چین نے وادی گالوان پر اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو سرحدی جھڑپ کی مکمل ذمے داری اٹھانی چاہیے۔

چینی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ دفاع کے ترجمانوں نے پریس بریفنگ کے دوران بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحد پر کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے جس پر فوجی کمانڈر سطح کے مذاکرات اور وزرائے خارجہ کی گفتگو میں اتفاق ہوا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی 2 ماہ سے گالوان میں جاری بھارت کی دانستہ اشتعال انگیزی کی تفصیل سامنے لا چکے ہیں، جو جھڑپ کا باعث بنیں۔

ان کا کہنا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے مہم جوئی کر کے دو طرفہ معاہدوں اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں

Courtesy jang news