پورا شہر لوڈشیڈنگ سے بلک رہا ہے

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے میئر وسیم اختر کہتے ہیں کہ آج پورا شہر کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ سے بلک رہا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر عباسی شہید اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے کورونا ٹیسٹنگ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں کی نا اہلی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر پیشگی اقدامات نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ کراچی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کروائیں

Courtesy jang news