شیخ رشید کورونا سے صحتیاب، دعاؤں کیلئے پوری قوم کا شکریہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کاشکریہ ادا کرتا ہوں،میری صحتیابی کے لئے دعاکی، وزیر اعظم اورآرمی چیف کاخصوصی طورپرمشکورہوں جبکہ صدرمملکت، اسپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کابھی مشکور ہوں،یہ تمام شخصیات میرےعلاج سےمتعلق معلوم کرتی رہیں۔

خیال رہے زیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ اب مکمل صحت یاب ہیں ، انہیں آج ایم ایچ اسپتال سے گھر جانے کی اجازت ملے گی
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد آج گھر پہنچ جائیں گے، ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں گھر جانے کی جازت دی گئی ہے، اللہ کا شکر ہے قوم کی دعائیں ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ وفافی وزیر 8 جون کو کروناوائرس کا شکار ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے 10 جون کو بھی وائرس کا ٹیسٹ کروایا تب بھی مثبت آیا بعد ازاں انھیں ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے اسپتال سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ فیملی کا کہنا تھا کہ انہیں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شیخ رشید کو کوئی پیچیدگی لاحق نہیں تھی

Courtesy Ary news