الائیڈ اسکول جہلم میں ڈینٹل ہیلتھ پروگرام کا انعقاد

پنجاب کے خوبصورت شہر جہلم میں جی ٹی روڈ پر واقع الائیڈ اسکول جادہ برانچ میں ڈینٹل ہیلتھ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا اہتمام وائس پرنسپل مسز ڈاکٹر ذیشان نے کیا ۔پروگرام میں مرزا ڈینٹل ہسپتال جہلم کے ما ہر اور سینئر ڈاکٹروں نے اسٹوڈنٹس کے دانتوں کا چیک اپ کیا اور لائنز کلب کے اراکین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر اسد مرزا اور ڈاکٹر ذیشان غنی نے بچوں کو دانتوں کی صفائی اور ان کی دیکھ بھال کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے جنرل ہیلتھ کلینک کے انداز کو خوش آئند قرار دیا اور خوشی خوشی اس میں شرکت کی ۔جہلم شہر کے کسی پرائیویٹ سکول میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا منفرد ڈینٹل ہیلتھ پروگرام تھا جسے بے حد سراہا گیا۔

اس موقع پر بچوں کو گفٹ پیک بھی دیے گئے جن میں ٹوتھ برش ٹوتھ پیسٹ اور ہدایت نامہ بھی شامل تھا ۔بچوں کو بتایا گیا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے صحت مند دانتوں کا ہونا بہت ضروری ہے اور دانت اسی وقت صحت مند رہ سکتے ہیں جب ان کی روزانہ صفائی کی جائے کی صفائی کی جائے اور ان کا خیال رکھا جائے

[supsystic-gallery id=15]

اپنا تبصرہ بھیجیں