یہ ماہ اہم ہے، ایس اوپیز پرعمل کیا تو پیک ٹائم سے نکلنےمیں کامیاب ہوجائیں گے

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کوروناکے معاملے پریہ ماہ اہم ہے ، ایس اوپیزپرعمل ہواتوپیک ٹائم سے نکل جائیں گے اور اگر عوام نے ایس او پیز پرعمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرملک میں ایس اوپیزپرعملدرآمد رضاکاروں نے کرایا ہے، رضاکاروں اور ٹائیگرز فورس کا مشکور ہوں، اگرلوگوں کو احتیاط کرائیں تووباسے بچاجاسکتا ہے لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل کرناضروری ہے
عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں کو کہا کہ آنیوالی برسات میں ہمیں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور عوامی نمائندوں کو کورونا ریلیف امور کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا اور نمائندے ٹائیگر فورس سے مل کر ایس اوپیز پر عمل کرائیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزرا اور نمائندے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کا خودمعائنہ کریں، عوام کوایس او پیز پرعملدرآمدکی زیادہ تاکیدکی جائے۔

Courtesy ary news