قومی کرکٹرز کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ آج ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کاکہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کی دوسرے مرحلے میں کورونا ٹیسٹنگ آج مقامی ہوٹل میں ہوگی، پہلی ٹیسٹنگ میں نیگٹیو آنے والے 18 کھلاڑیوں کی دوبارہ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق لاہور میں ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کی ٹیسٹنگ بھی آج کی جائے گی،جبکہ پہلی ٹیسٹنگ میں پازیٹو آنے والے 10 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کی دوسری ٹیسٹنگ کل ہوگی ۔

قومی اسکواڈ کے 4 ریزرو کھلاڑیوں کی پہلی ٹیسٹنگ گزشتہ روز کروائی گئی تھی جن کی رپورٹس آج پی سی بی کو موصول ہوں گی۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ 28 جون کو خصوصی پرواز سے روانہ ہوگا