غبارے جیسی نظر آنیوالی پراسرار چیز کیا ہے؟

جاپان میں غبارے کی طرح نظر آنے والی پراسرار چیز کی پرواز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

جاپان کے شہر سینڈائے میں شہریوں نے نامعلوم شے کی پرواز دیکھی،غبارے اور چاند کی طرح نظر آنے والی اس چیز نے پوری قوم کی توجہ حاصل کرلی اور سوشل میڈیا پر صارفین اس موضوع پر بحث کرتے دکھائی دیئے۔

ایک صارف نے حیرت انگیز مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بتا سکتا ہے یہ کیا چیز ہے ؟ جس کے بعد ہزاروں صارفین حیرت میں مبتلا ہو گئے