سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد رہنے والا کپڑا تیار

سائنسدانوں نے سردی اور گرمی لگنے کی بڑی مشکل آسان کردی، ایسا کپڑا تیار کیا ہے کہ جو موسم سرما میں گرم ہوجاتا ہے اور موسم گرما ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔

اس کپڑے کی تیاری میں مخصوص گرافین استعمال کی گئی ہے جس سے خلانوردوں کا لباس تیار کرنا بھی ممکن ہوگا اور موسم کے لحاظ سے اسمارٹ کپڑے بھی تیار کیے جاسکیں گے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سوٹ کو گرم یا ٹھنڈا رکھنے کےلیے بجلی کا استعمال کیا گیا ہے، بجلی کی کمی زیادتی سے ہی لباس میں گرم یا ٹھنڈا رہنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ایسے علاقے جہاں شدید سردی ہوتی ہے اور عام کپڑے گرمائش پہنچانا چھوڑ دیتے ہیں وہاں یہ کپڑا بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے