احد اور سجل کے ڈانس کی تصویر وائرل

رواں سال مارچ کے مہینے میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کے ڈانس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی اور اُن کے شوہر اداکار احد رضا میر کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

شادی کے چند ماہ گزرنے کے بعد احد رضا میر کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُن کی شادی کی ایک خاص تصویر پوسٹ کی گئی ہے
احد رضا میر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں کھانے کی میز پر مہمان موجود ہیں جبکہ احد اور سجل ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں لیکن دونوں کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے احد رضا میر نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جب ہم کھانا دیکھتے ہیں تو اس طرح ڈانس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔‘
احد اور سجل کی اس تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے
واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی رواں سال مارچ کے مہینے میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی شادی کی تمام تقریبات دبئی میں منعقد کی گئی تھیں جن میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی تھی