رنبیر سب سے زیادہ غیر ذمہ دار کو اسٹار ہے، دپیکا پڈوکون

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار کو اسٹار قرار دے دیا۔

دپیکا پڈوکون نے بھارتی شو ’ کافی ود کرن ‘ میں اپنے ایک انٹریو کے دوران رنبیر کپور سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’رنبیر کپور ایک اچھا اداکار ہے، وہ بہت اچھی اداکاری کرتا ہے مگر بطور دوست وہ ایک قابل رحم انسان ہے
دپیکا پڈوکون نے کہا کہ اگر کوئی مائنس نمبر دینے کا پیمانہ ہوتا تو بغیر کسی شک کے سب سے اوپر رنبیر کپور کا نام ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جتنے بھی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے رنبیر کپور اُن سب میں سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ’ کو اسٹار‘ ثابت ہوا، وہ بہت زیادہ غیر سنجیدہ ہے اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھی سنجیدگی سے کام نہیں کرنے دیتا۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ فلم کے سیٹ پر اپنی مدمقابل کام کرنے والی اداکاراؤں کو ہر وقت کچھ نہ کچھ کھلاتا رہتا ہے تا کہ وہ موٹی، بھدی اور رنبیر سے کم خوبصورت نظر آئیں ۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور ماضی کے بہت قریبی دوست رہ چکے ہیں، دپیکا نے کئی بار مختلف شوز میں رنبیر سے محبت کا اظہار بھی کیا تھا مگر ان کا رشتہ زیادہ دیر نہیں چل سکا
رنبیر سے رشتہ ٹوٹنے پر دپیکا کے مطابق وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئیں تھیں، اس بات کا انہوں نے ایک شو میں اعتراف کیا تھا کہ رنبیر سے رشتہ ختم ہونے پر وہ بہت متاثر ہوئی تھیں
بعد ازاں دپیکا نے بھارتی اداکار سے رنویر سنگھ سے شادی کر لی جبکہ رنبیر کپور آج کل عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آتے ہیں اور ان دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گردش میں رہتی ہیں