جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان سے باہر آئی ہوں نصرت سحرکوجوجانتا ہے وہ بھی سنے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کل بھی چیلنج کرتی تھی

جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان سے باہر آئی ہوں نصرت سحرکوجوجانتا ہے وہ بھی سنے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کل بھی چیلنج کرتی تھی آج بھی کررہی ہوں
میں نے کسی کی قیادت بلاول بختاورآصفہ یا کسی کو کوئی ایک لفظ نہیں کہا مجھے سندھ کے اشوزپر بات کرنے کی وجہ سے بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے نصرت سحر عباسی نے مزیر کہا کہ ایوان میں مجھے انصاف نہیں ملا میڈیا اور عوام گواہ ہے اگرمیں غلط ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے گدھا باگڑی اورخانہ بدوش کہا مجھے باگڑی بھی ہونے پر فخرہے کرشنا ان کی اپنی پارٹی ہے وہ نسلا باگڑی ہے کیا وہ خدا کی مخلوق نہیں ہے مجھے گدھا کہا گیا وہ بھی اللہ کی مخلوق ہے مجھے انکے لہجے پر اعتراض ہے اسپیکر آغا سراج درانی نے انصاف نہیں کیا نصرت سحر عباسی نے کہا کہ جی ڈی اے کے حسنین مرزا کو کہا گیا کہ اپنے ممبرکارویہ بہتربناؤ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی کلثوم چانڈیو نے کہا کہ اس کو نکالو اسپیکرنے بھی کہا نکل جاؤ بختاوراورآصفہ پر فخر ہے ان کی تربیت عظیم والدہ نے کی آپ نے کبھی اپنی خواتین میمبرکو نہیں کہاہوگا کہ ان کو ننگی گالیاں دو اگرآپ نے نہیں کہا تو کس نے کہا ورنہ آپ کی پارٹی میں کون سی خاتون شامل ہوگی۔