سعودی وزارت حج کے اعلان کے مطابق اس سال حجاج کی کل تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی یہ بات وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بتین نے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بتائی

سعودی وزارت حج کے اعلان کے مطابق اس سال حجاج کی کل تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی یہ بات وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بتین نے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بتائی، انہوں نے کہا کہ حج پر جانے سے پہلے عازمین کا مکمل میڈیکل چک اپ ہوگا ،حج کے بعد انہیں خود کو گھروں میں آئسولیشن کرنا ہوگا۔
.انہوں نے بتایا کہ اس سال 65 سال سے کم عمر افراد کے علاوہ ان لوگوں کو حج پر جانے کی اجازت ہوگی جو مستقل بیماریوں سے محفوظ ہیں۔امسال وبائی امراض سے پاک حج” کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جائنگی۔مشاعر مقدسہ میں کام کرنے والے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوگاوزیر صحت نے کہا کہ کرونا امراض کے علاج کے لیے منی’ میں ہسپتال بھی مختص کئے جائینگے.
بیرون ملک سے کسی بھی عازم حج کوآنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس میں کسی صورت استثنیٰ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ محتاط اندازے کے مطابق حجاج کی کل تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہونگے۔حج کے خواہش مند افراد کے سلسلے میں سعودی عرب میں کام کرنے والے سفارتی مشنز سے رابطہ کی جائے گا