یورپی یونین ممالک کا امریکی شہریوں پر پابندی لگانے کا عندیہ

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ میں سے50 افراد میں کورونا ہونے والے ممالک کے مسافروں کا داخلہ بند ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فی الحال پابندی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم انفرادی ممالک الگ، الگ فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔

یورپی ممالک کے سفارت کار کا اس بابت کہنا ہے کہ قابل قبول ممالک کےمسافروں کی انٹری سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک کےمسافروں کو یورپ میں آنے سے روکنا ہے اس پربات چیت جاری ہے۔

امرکی میڈیا کے مطابق یورپی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، برسلز ایسے ممالک کے مسافروں کو روکنا چاہتا ہے جہاں کورونا زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 911 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Courtesy hum news