وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت مون سون کی تیاری سے متعلق اجلاس

* اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، میئر کراچی وسیم اختر، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان اور دیگر شریک

* سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد کے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی نمائندے بذریعہ وڈیو لنک شریک

* وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں کے ندی نالوں کی صفائی کی ہدایت دی، ترجمان

* کراچی کے بڑے نالوں کی فوری صفائی کرنے کا فیصلہ

* موسمی تبدیلی کے باعث تیز بارسات کا امکان ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

* تمام نالوں کی صفائی کا کام فوری کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* واٹر بورڈ کو نکاسی آب کیلئے انڈر گرائونڈ سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی

* سکشن مشینز، جنریٹرز اور موٹرز کی سروس صفائی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

* کے ایم سی کو اپنے تمام بڑے نالوں کی صفائی فوری طور پر کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

* ڈی ایم سیز متعلقہ علاقوں کے نالوں کی صفائی کریں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت

* صفائی کے حوالے سے سندھ حکومت فنڈز فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

* جو کچرا نالوں سے نکلے گا اس کو دوسرے دن اٹھانے کی ہدایت، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ