آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد کو ٹیلی فون

سابق صدر آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد کو ٹیلی فون

آصف علی زرداری نے پنجاب کی قیادت سے تازہ ترین صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پنجاب میں جیالے متحد رہیں جلد اچھا وقت آنے والا ہے۔آصف علی زرداری

مقدمات کا کوئی خوف نہیں، پہلے بھی عدالتوں میں مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔اصف علی زرداری

موجودہ حالات میں حکومت نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔آصف علی زرداری

پیپلز پارٹی نے 2008 کے عالمی بحران میں کسانوں اور مزدوروں کو سپورٹ کیا۔آصف علی زرداری

کسانوں اور محنت کشوں کیلئے سپورٹ پروگرامز سے ملکی معشت واپس آئی۔آصف علی زرداری

بد قسمتی سے وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کی بجائے انہیں مزید کمزور کررہی ہے ۔آصف علی زرداری

وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے، ہر بحران کو مزید گہرا کر دیتے ہیں ۔ آصف علی زرداری

میں نے ٹڈی دل کی سال پہلے وارننگ دی تھی لیکن ان کو سمجھ ہی نہیں آئی تھی۔آصف علی زرداری

دو سیلابوں کے باوجود ہم نے خوراک کی کمی نہیں ہونے دی ،آج خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے۔آصف علی زرداری

ہم گندم،چینی اور کپاس کو برآمد کر رہے تھے یہ درآمد کر رہے ہیں۔آصف علی زرداری

ٹڈی دل سے کسان کو اور ملک کو جو نقصان ہوگا وہ کئی سالوں تک پورا نہیں ہوسکےگا۔آسف علی زرداری

اٹھارہویں ترمیم نے وفاق کو جوڑا، این ایف سی ایوارڈ نے اس جڑت کو اورمضبوط کیا۔آصف علی زرداری

حکمران نہ آئین ،نہ کسی اصول اور نہ ہی کسی تہذیب کو مانتے ہیں۔بلکہ ہر چیز توڑ پھوڑ دینا چاہتے ہیں۔آصف علی زرداری

کوئی ذاتی جرم نہیں کیا تھا کہ میں نے بلوچستان سے معافی مانگی تھی ،آصف علی زرداری

میں سمجھتا تھا ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں واپس لانا میری ذمہ داری ہے۔آصف علی زرداری

2008 کے الیکشن میں بلوچستان کی تمام قوم پرست جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔آصف علی زرداری

ہماری کوششوں سے 2013 کے الیکشن میں بلوچستان کی تمام جماعتیں قومی دھارے میں واپس آئیں۔اصف علی زرداری

آج اگر اختر مینگل سے بات کر رہے ہیں تو اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔آصف علی زرداری

پیپلز پارٹی آج بھی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئےتیار ہے ۔آصف علی زرداری

شرط یہ ہے کہ بلوچ نوجوان مسلح جدوجہد کو ترک کر کے سیاسی جدوجہد میں واپس آئیں۔اصف علی زرداری

ریاست کو بھی بلوچستان میں اب زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے ۔آصف علی زرداری

اگر اکبربگٹی جیسا کوئی دوسرا واقعہ ہوگیا تو حالات کو سمبھالنا کسی کے بس میں نہی رہے گا۔آصف علی زرداری