روبوٹس نے شیفس اور ویٹرز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں چین میں روبوٹ نے شیفس اور ویٹر کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں انوکھا ریسٹورنٹ ہے جہاں شیف اور ویٹرز کے فرائض روبوٹ انجام دیتے نظر آرہے ہیں
اس روبوٹ ریسٹورنٹ میں بیس سے زیادہ روبوٹ مشینیں ہیں جو گاہکوں کے آرڈر کے مطابق مزیدار کھانے منٹوں میں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس ریسٹورنٹ میں ٹچ اسکرین کمپیوٹر اسکیرینز لگائی گئی ہیں جہاں گاہک اپنا آرڈر درج کراتے ہیں اوریہ روبوٹ شیف ان کی پسند کے مزیدار کھانے چند ہی لمحوں میں تیار کرکے گرما گرم ان کی میز پر پہنچا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ روبوٹ شیفس اور ویٹرز تھکے بغیر لگاتار کئی گھنٹوں تک ڈیوٹی سر انجام دے سکتے ہیں