سول ہسپتال کے رکھوالے ہی چوریاں کروانے لگے

سول ہسپتال کی رات کی شفٹ میں ہسپتال سے قیمتی ایکسرے فلمیں چوری کروانے کا انکشاف۔ سول ہسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں ایکسرے کی قیمتی ریلیں چوری ہونے کا انکشاف۔ ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہی کراچی کے سب سے بڑے ہسپتال میں چوری کرتے پکڑا گیا۔ ایکسرے فلمیں چوری کرنے والے ملازم کو سول ہسپتال کے سیکورٹی اہکار اشتیاق احمد نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق انصار نامی ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کے ملازم نے پکڑے جانے کے بعد اس دھندے میں مزید سول ہسپتال کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ظاہر کیا ہے۔ پکڑے جانے والے ملازم نے انکشاف کیا کے احسان کلیم، طارق منگی اور رات کی شفٹ کے انچارچ سعید اعوان بھی اس کے ساتھ ملوث ہے۔ بااثر ملازمین کے خلاف ابھی تک کو محکمہ جاتی کاروائی نہیں کی گی، ذرائع۔ ایم ایس خادم قریشی کو رات 4 بجے اطلاع دینے کے باوجود ملازمین کے خلاف تاحال ایکشن نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہکار کو بااثر ملازمین کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں