یاسر حسین میرا جی کی پرفارمنس کے دیوانے ہوگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین یاسر حسین ماضی کی فلم اسٹار میرا کی ڈانس پرفارمنس کے دیوانے ہوگئے۔

فوٹو اینڈ پکچر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا گانا ’اِک پل‘ شیئر کیا جس میں میرا جی متاثر کُن رقص پیش کررہی ہیں۔

یاسر حسین نے میرا کی تعریف کرتے ہوئے گانے کے بول لکھتے ہوئے کہا کہ گانے میں ’ایک پل بیہہ جانا‘ بول کے میرا جی نے ایک گھنٹہ بٹھا لیا
یاسر نے لکھا کہ فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے اس گانے میں میرا جی کی پرفارمنس کمال ہے، ساتھ ہی انہوں نے کاریوگرافر اور فلم کے ڈائریکٹر کو بھی اس بہترین کاوش پر کریڈٹ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ اس گانے میں جہاں گلوکار اذان سمیع خان اور حدیقہ کیانی کی محنت ہے وہیں میرا جی کی اسکرین پرفارمنس کمال ہے۔

اداکار نے لکھا کہ ایک فلم کی ہیروئن کیسے دِکھتی ہے اور کیمرے کے سامنے کس طرح پرفارم کرتی ہے یہ کوئی میرا جی سے سیکھے۔ اس گانے میں شاندار پرفارمنس کر کے اداکارہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یاسر حسین نے میرا کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ وہ میرا جی کی یہ پرفارمنس دیکھنے کے بعد ایک بار پھر اُن کے دیوانے ہوچکے ہیں، جیو میرا جی، آپ ایک ہی ہیں۔