پاکستان میں بھی ’ارطغرل غازی‘ جیسا شاہکار ڈرامہ بننا چاہئے : اُشنا شاہ

پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں بھی شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ جیسا شاہکار ڈرامہ بنے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت باقی دنیا میں بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پاکستان میں ہے؟
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس بیان کو منفی طور پر لیا گیا اور تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا تاہم اُشنا شاہ نے صارفین کے اس خیال کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ ’ارطغرل غازی‘ سے نفرت کر کے انہیں کیا ملے گا
انہوں نے ٹوئٹر صارف کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ انہوں نے ابھی تک ارطغرل ڈرامہ نہیں دیکھا لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ یہ بہت عمدہ سیریز ہے۔

انہوں نے اسی قسم کی پروڈکشن پاکستان میں بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ایسے شاہکار ڈرامے بنیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ’ارطغرل‘ کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’ارطغرل غازی‘ سرکاری چینل پر یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے