عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی حکومت کی ڈمہ داری ہے۔وحید منظر

معروف صحافی۔تجزیہ نگار اور علامہ اقبال تھنکرز فورم کے صدر وحید منظر نے کہا ہے کہ ملک بھر باالخصوص سندھ اور کراچی میں لوڈ شیڈنگ۔اوور بلنگ اور لاک ڈاون سے زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔عوام میں اس تکلیف دہ صورت حال کے خلاف شدید نفرت اور اشتعال جنم لے رہا ہے جوکسی بھی وقت ایک گھمبیر صورت حال اختیار کر سکتا ہے۔حکومتی رویہ انتہائ بے حسی پر مبنی اور ظالمانہ ہے۔عوام کے ساتھ وزیراعلی سندھ اور وزیراعظم نے سفید جھوٹ بولا کہ لاک ڈاقن کے باعث عوام سے بجلی اور گیس کے بل وصول نہیں کیے جائیں گےتاہم وعدے کے برعکس عوام پربھاری اووربلنگ اور لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔وحیدمنظر نے کہا کہ سندھ حکومت عوم دشمنی سےباز آجاے لوڈشیڈنگ۔اووربلنگ اور لاکڈاون کا عذاب فوری ختم کیا جاے وگرنہ عوام سندھ حکومت کا خاتمہ ک۴ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراھمی حکومت کی ذمیداری ہے لہذا کے۔الیکٹرک سمیت دیگر بجلی فراھم کرنےوالی پراییویٹ کمپنیوں کو فارغ کیا جاے۔حکومت خود اپنی ڈمہداری سنبھالے اور عوام کو سستی اور بلاتعطل و کی فراھمی یقینی بناے۔ورنہ ملک شدید اضطراب کا شکار ہو جاے گا۔