اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نےکہا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کی لیڈر شپ کمزور لوگوں کو دی جو ہر بات پر ڈکٹیشن لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا لیڈر پوری مسلم امہ میں نہیں، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ملاقاتیں ہوئیں لیکن بات بنی نہیںان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اندورنی جھگڑوں نے نقصان پہنچایا، ہر پارٹی میں گروپنگ ہوتی ہے لیکن جس شاخ پر بیٹھتے ہیں اسے کاٹا نہیں جاتا

Courtesy hum news