یوسف رضا کیخلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کا کیس، نیب کا جواب جمع

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت کے دوران نیب نے جواب جمع کرا دیا۔

احتساب عدالت اسلام آبادکے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی
دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر عدالت میں جواب جمع کرایا۔

اپنے جواب میں نیب کی جانب سے ریاض عاشر اور فاروق اعوان سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی مخالفت کی گئی ہے

Courtesy jang news