گورنر سندھ کی زیر صدارت کراچی ٹرانفارمیشن کمیٹی کے کور گروپ کا اجلاس

کراچی ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے زیر صدارت کراچی ٹرانفارمیشن کمیٹی کے کور گروپ کا گورنر ہاﺅس میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں محمد صالح احمد فاروقی، ثمر علی خان، زوحیر عاشر، ڈاکٹر سریش لودھی اور روحیل محمد بھی شریک تھے۔ اجلاس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنر سندھ نے کراچی کو دنیا کے خوبصورت شہروں کی فہرست میں لانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ اجلاس میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے جاری گرین لائن منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کا عذم بھی کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وفاقی حکومت کے تحت جاری کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو ستمبر 2019 تک مکمل کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آمد پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو وفاقی حکومت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم پاکستان باغ ابن قاسم کا بھی افتتاح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں