لگتا ہےصرف سیاستدانوں کا ہی احتساب ہوتا ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی جج پرالزام آئے گا تو تنازع کھڑا ہوتا ہے، عدلیہ کےاحتساب سےمتعلق بیلنس آؤٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کےنظام کوکبھی ٹھیک نہیں کیاگیا،لگتاہےملک میں صرف سیاستدانوں کاہی احتساب ہوتاہے ہم ایسانظام لاناچاہیےجومتنازع نہ ہواسےسب قبول کریں
فوادچوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوہمیشہ بات بعدمیں کیوں سمجھ آتی ہے،ن لیگ پہلےمٹھائی تقسیم کرتی ہے پھر فیصلےپرتحفظات کااظہارکرتی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ شہزاد اکبر کے کردار سےمتعلق بھی عدالت میں گفتگوہوئی، اےآریوکی قانونی حیثیت سےمتعلق بھی عدالت میں پوچھاگیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کےرویےسےریفرنس کی حیثیت تبدیل ہوئی ہے، کسٹڈی آف ریفرنس اب سپریم جوڈیشل کونسل کےپاس ہے، فوادچوہدری سیاسی باتیں کھل کرکیاکریں سب کوسمجھ آنی چاہیے۔

Courtesy Ary News