توجہ فرمائیے

جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے وہاں کے رہنے والوں سے دست بستہ گزارش ہے کہ25 سال سے لے کر 60 سال کی عمر تک کے پولیس کے سپاہی 8 سے 10 گھنٹے تک چیک پوائنٹس پر اپنی ڈیوٹی دینے میں مصروف ہیں۔ اور وہ اپنے چیک پوائنٹ کو اس دوران چھوڑنے کے ہرگز مجاز نہیں ہیں۔ہوٹل بھی بند ہیں۔ ان کی تنخواہ اس قدر نہیں ہے کہ میکڈونلڈ۔ فوڈ پانڈا یا دیگر مہنگی جگہوں سے کھانا خرید سکیں۔اوپر سے آج کل کی جھلسا دینے والی گرمی بھی ان پر بہت زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے۔
*آپ سے گزارش ہے کہ ان پولیس والوں کو کھانا اور ڈسپوزیبل بوتلوں میں ٹھنڈا پانی فراہم کریں۔ انہیں آپ کی طرف سے بریانی یا کڑاہی کی ضرورت نہیں۔میرا یقین کریں آپ انہیں صرف سادہ دال روٹی بھی پیش کریں گے تو وہ آپ کے بے حد شکرگزار اور ممنون ہوں گے۔ اپنے یا دوسروں کے اطمینان کے لیے نہیں صرف اللہ کی رضا کے لیے ایسا کریں۔ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ اور ان کی بہت بڑی مدد ہو گی۔۔۔


رمیض رزاق