چین میں خاتون کی بس کی کھڑکی سے انٹری!

چین میں ایک خاتون نے بس میں سوار ہونے سے روکنے پر کھڑکی سے انٹری دے دی۔

شمالی چین کے شہر ہربن میں ایک بس ڈرائیور کی جانب سے خاتون مسافر کو کیو آر کوڈ فراہم نہ کرنے پر بس میں سوار ہونے سے روک دیا گیا
تاہم خاتون مسافر زبردستی بس کی کھڑکی سے اندر داخل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور خاتون کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن خاتون نے بس میں داخل ہوکر ہی دم لیا