واٹر بورڈ کے لئے نئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا سخت گرمی کراچی کا رخ کرنے والی ہے

اس مرتبہ ہیٹ ویو کا دورانیہ بھی کئی دنوں پر مشتمل ہوسکتا ہے

شدید گرمی کے موسم میں پانی کا استعمال اور مانگ بڑھ جائے گی

ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے خصوصی اجلاس بلاکر ہنگامی پلان تیار کرنے اور تمام علاقوں میں پانی کی دستیابی اور فراہمی کے اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت جاری کردی ۔اجلاس میں شہر کے دور دراز اور بلندی والے علاقوں سمیت تمام مرزا میں پانی کی فراہمی کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ۔ واٹربورڈ پوری طرح شہریوں کا خیال رکھے گا ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کی یقین دہانی۔ دوسری طرف کراچی کے منتخب اراکین نے قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی واٹر بورڈ کے ایم ڈی سے ملاقات کی اور شہر میں پانی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر حکام کی طرف سے اراکین اسمبلی کو بتایا گیا کہ حب ڈیم میں پانی کی آمد اور واٹربورڈ کے اقدامات سے شہر میں پانی کی فراہمی میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے ۔جہاں 17 سے 18 دن بعد پانی پہنچتا تھا اب ہر چھ روز بعد پانی دیا جارہا ہے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے واٹر بورڈ کو شہر میں منصفانہ تقسیم کی ہدایت کر رکھی ہے۔ گبول پمپنگ اسٹیشن ڈسکو پمپنگ اسٹیشن ضیاء پمپنگ اسٹیشن صابری پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر کی مشینری اور پمپس کی اوورہالنگ اور مرمت کی ہدایت 15 دن میں کام مکمل کرنے اور پھر اچانک دورہ کرنے کا فیصلہ۔ نارتھ کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں سیوریج لائنوں اور مین ہولز پر گیلریاں بنانے اور تعمیرات کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں