کورونا کے 1464 نئے کیسز کی تشخیص جبکہ مزید 14 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی روزانہ کی صورتحال کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 1464 نئے کیسز کی تشخیص کے بعد تعداد بڑھ کر 71092 ہوگئی ہے جبکہ 14 مزید مریضوں کی ہلاکت کے بعد تعداد 1103 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 9841 ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 1464 کیسز ظاہر ہوئے جن کا تناسب 15 فیصد ہے۔ اب تک 388690 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن سے 71092 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جوکہ18.3 فیصد نتیجہ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 مزید مریضوں کی اموات ہو ئی جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1103 ہوگئی ہےجبکہ شرح اموات 1.5 فیصد ہے۔ اس وقت 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں سے 111 کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس وقت 32945 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 31390 گھریلو میں آئسولیشن میں، 47 قرنطینہ مراکز میں اور 1508 صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب تک 766 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جسکے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 37044 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 1464 نئے کیسوں میں سے 976 کا تعلق کراچی سے ہے ان میں ضلع شرقی کے 297 ، ضلع جنوبی 282 ، ضلع وسطی 153 ، ضلو کورنگی 116 ، ضلو غربی 96 اور ضلع ملیر 32 شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گھوٹکی میں 48 ، حیدرآباد 40 ، سکھر 39 ، لاڑکانہ 37 ، سانگھڑ 29 ، خیر پور 25 ، میرپورخاص 15 ، دادو 13 ، شہید بینظیر آباد 8، ٹھٹھہ 7، شکار پور اور نوشہروفیروز 6-6، عمرکوٹ 5، قمبر 3اور جامشورو ، بدین اور مٹیاری میں 2-2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز اور منتخب لاک ڈاؤن سے متعلق ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ