سپرہائی وےمویشی منڈی کا پہلا روز،500 سےزائد جانورپہچ گئے،اسلاز بکنگ کیلئےبیوپاریوں کا جم غفیرامڈآیا

فارم حاصل کرنے کیلئےایڈمنسٹریٹربلاکس کے سامنے قائم بنک میں ایس اوپیز کے تحت شہریوں کی قطاریں لگ گئیں

پرائم پٹی،وی وی آئی پی،وی آئی پی اورقریشی پٹی میں پلاٹ حاصل کرنےکیلئےپچاس سے دوڈھائی لاکھ میں اسٹالز بک کرائے جاسکیں گے

کراچی(م س)کراچی سپرہائی وے پرایشاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں آج پہلےروزقربانی کے سیکڑوں جانورپہنچ گئے،انتاظیہ کی جانب سےاسٹالوں کی بکنگ کیلئے فارم ملنا شروع ہوتےہی ایس اوپیز کےتحت بیوپاریوں کی قطاریں لگ گئیں، مویشی منڈی میں آج سے پلاٹوں کی بکنگ کیلئے فارم کا اجراء کردیا گیا،وی وی آئی پی ،وی آئی پی پرائم پٹی کی الاٹمنٹ کیلئےبیوپاریوں نےموشی منڈی میں قائم سےپچاس ہزارسے لےڈھائی لاکھ کےچالان فارم حاصل کرلیے اسٹالز کی بکنگ ہپلےآئیےپہلےپائیےکی بنیاد پرکی جارہی ہے۔ایڈمنسٹریٹربلاک میں قرآن خوانی کے ساتھ باقاعدہ منڈی لگتے ہی دوردراز علاقوں سےآنےوالےبیورپاری اور اسٹالز کے خواہمشد افراد کی بڑی تعداد نےمویشی منڈی پہنچ چکی ہے،ایڈمسٹریٹر مظفرحسن کاکہناہے کورونا ایس اوپیز پرسختی علمدرآمد کرایاجارہاہے،ساہیوال ،خیرپور اور لاڑکانہ سے آنےوالے بیوپاریوں محداسلم ، شیرمحمداورحا جی نیازل کاکہنا تھاکہ ہم سیکڑوں مویشی سے لدے ٹرک لےکرکراچی آئےہیں اسٹالز بک ہوتےہی جانوروں کےساتھ اپنا پڑاو ڈال دیںں گے،اندرون اور بیرون شہرسے ابتک پانچ سوسے زائد قربانی کے جانور مویشی منڈی لائےجاچکے ہیں اورجانوروں کی آمد کا یہ سلسلہ جاری رہےگا