6 سالہ امریکی بچی کا باسکٹ بال کھیلنے کا شاندار مظاہرہ

یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں اور ماہر کھلاڑیوں کو باسکٹ بال کھیلتے ہوئے اور باسکٹ بال سے کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن بچے بھی باسکٹ کھیلنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس بچی کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف باسکٹ بال کھیلتے ہوئے شاندار انداز میں بال باسکٹ کر رہی ہے بلکہ باسکٹ بال سے کرتب بازی بھی دکھا رہی ہے۔
امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی Sosa Cruz نامی 6 سالہ بچی نہ صرف باسکٹ بال کھیلنے کی بے حد شوقین ہے بلکہ کئی مقابلوں میں حصہ بھی لے چکی ہے اور ایک ماہر باسکٹ بال پلیئر بننے کی باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے۔