خاتون نے کورونا سے بچنے کا حل تلاش کرلیا

کیوبا میں ایک ادھیڑ عمر خاتون نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک انوکھی ہی حکمت عملی اپنائی ہے
خاتون نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے لیے کارڈ باکس کی مدد سے ایک حفاظتی باکس تیار کیا جس کو پہن کر وہ گھر سے باہر نکل کر اپنے ضروری کام کرتی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں جو امریکا میں مقیم ہیں اس لیے گھر کا ضروری سامان لینے کے لیے انہیں خود ہی باہر نکلنا پڑتا ہے۔

خاتون نے اس کارڈ باکس کو گھر نما بنایا ہوا ہے جس کو پہن کر وہ گھر سے باہر نکل کر اپنی ضرورت کی اشیاء کی خریداری کرتی ہیں