چین: مگلیو ٹرین کا کامیاب آزمائشی تجربہ

چین کے شہر شنگھائی میں تیار کردہ مگلیو ٹرین کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا گیا،یہ ٹرین چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے
چین کے ماہر انجینئرز کی تیار کردہ یہ ٹرین مگلیو ٹرانسپورٹ سسٹم میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، اس کامیاب تجربے نے ذرائع نقل و حمل کی دنیا میں ایک اور نئی راہ کھول دی ہے۔

اس ابتدائی کامیاب تجربے سے تیز رفتار مگلیو نظام اور اس کے بنیادی اجزاء کی کلیدی کارکردگی کی توثیق کی گئی ہے۔

یہ کامیاب تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ تیز رفتار مگلیو نظام پر کام، منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ابتدائی مگلیو پرٹو ٹائپ گاڑیاں سال 2020 کے اختتام تک تیار کر لی جائیں گی